پٹنہ،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز دارالحکومت پٹنہ میں سردار پٹیل بھون میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس عمارت کا معائنہ کیا۔ اسی دوران نتیش نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دی۔ اسی دوران میٹنگ سے واپسی کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے اپوزیشن کے تمام حملوں کا جواب دیا۔نتیش نے کہا کہ وہ جو چاہیں بولیں، مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بہار میں، امن و امان اور جرائم پر قابو پانے اور مستقبل میں کیسے کام کرنے کے بارے میں کام کیا گیا ہے، اس کے لئے میں محکمہ داخلہ اور پولیس محکمہ کے عہدیداروں سے بات کر رہا ہوں۔